جمعه 15/نوامبر/2024

مسجدِ اقصیٰ پر ہیکل کی تعمیر اور ارد گرد یہودی بسانے کی مسلسل تدابیر

پیر 26-دسمبر-2022

القدس مرکزِ تحقیق نے اسرائیل کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ پر نئی پابندیاں مسلط کرنے کی سنگین کوششوں سے خبردار کیا ہے۔

حریت نیوز کے مطابق مرکز کے سربراہ زیاد الحموری نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند آباد کار گروہوں کی طرف سے مسجدِ اقصیٰ کی عمارت پر مبینہ یہودی ہیکل کی تعمیر کی کوششیں جاری ہیں۔

زیاد الحموری نے امریکہ پر بھی الزام لگایا کہ وہ اسرائیلی غاصب ریاست کو فلسطینی عوام اور ان کے مقدس مقامات کے خلاف مزید خلاف ورزیوں کی مسلسل ترغیب دے رہا ہے۔

دریں اثنا، بیت المقدس اسلامی کمیشن کے رکن محمد ذیاب ابو صلاح نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی  مسجدِ اقصیٰ پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے مسجد کے ارد گرد آباد کاروں کی چوکیاں قائم کر رہی ہے۔

ذیاب نے یہ بھی کہا کہ اتھارٹی بیت المقدس کے شہریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے پر کاربند ہے تاکہ انہیں مقدس شہر سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی