اسلامی وقف کی ملکیتی زمین پر وادی سیلوان میں قابض اسرائیلی فوج نے مسماری کارروائی کی ہے۔ جس علاقے میں کارروائی کی گئی ہے یہ مسجد اقصیٰ کے جنوب اور وادی سیلوان کے شمال میں واقع ہے۔
مقبوضہ یروشلم سے متعلق تاریخ و تحقیق کے ماہر فخری ابو دیاب نے صفا نیوز کو بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے اس علاقے پر چڑھائی کی۔
ان بلڈوزروں کی کارروائی کا مرکز بنو امیہ کے دور کے قدیمی محلات والے علاقے اور مسجد اقصیٰ کے جنوب کی جانب کی اراضی تھی۔ یہ جگہ مسجد اقصیٰ کی جنوب مشرقی دیوار تک چلی جاتی ہے۔
جمعرات کے روز اسرائیلی قابض فوج نے 120 ایکڑ کے قطعہ اراضی میں سے 50 ایکڑ اراضی پر بلڈوزر چلائے اور اسے ہموار کرنے کے نام پر قبضے کی تیاری کی۔
ابو دیاب کے مطابق قابض اسرائیلی اتھارٹی اس علاقے میں بائبلک نیشنل پارک بنانا چاہتی ہے۔ تاکہ مقبوضہ مقدس شہر کے اس اہم حصے پر پکا قبضہ چاتی ہے۔ آہستہ آہستہ اس کی تیاری جاری ہے۔
نتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں قابض اسرائیلی فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے اپنی کارروائی بدھ کے روز شروع کی تھی جو جمعرات کے روز بھی جاری رکھی گئی۔