ابودیس ٹاون کے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی قابض پولیس نے فلسطینیوں پر زہریلی آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ کی ہے۔ اس آنسو گیس کا نشانہ بطور خاص نوجوان اور یونیورسٹی کے فلسطینی سٹوڈنٹس تھے۔ جن میں درجنوں کی حالت اس زہریلی آننسو گیس کی وجہ سے غیر ہو گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ یروشلم سے ابودیس ٹاون میں نوجوانوں اور القدس ییونیورسٹی کیمپس کے نزدیک نوجوانوں کے خلاف اسرائیلی پولیس نے پر تشدد کارروائی کی ۔ رد عمل میں نوجوانوں نے بھی مزاحمت کی۔
جس پر اسرائیلی پولیس نے آنسو گیس کا اندھا استعمال شروع کر دیا۔ حتی کہ گلیوں سے لے کر کیمپس تک کی فضا میں زہریلی گیس بکھر گئی۔ نتیجتاً درجنوں فلسطینیوں کی حالت غیر ہو گئی۔
قدیمی شہر کی طرف دھاوا بول دیا۔ اس دھاوے کی زد میں الخبلہ کا نزدیکی علاقہ آیا۔ جہاں قابض فوجیوں نے شہید فلسطینی ھانی عویجان کے گھر چھاپہ مارا۔ نیز جرزیم پہاڑی کے علاوہ راس العین میں بھی چھاپے مارے۔
دوسری جانب نابلس کے مضافات میں قابض اسرائیلی فورسز نے سرا روڈ اور دیر شرف کے سنگم پر ایک عارضی چیک وائنٹ قائم کر دیا ہے۔ تاکہ اس چوراہے سے فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد دوسری جگہ منتقل کرنے تک انہیں بند کیا جا سکے۔
دریں اثنا قابض فورسز نے مذہبی اہمیت کی اسلامی جگہوں کو قابض فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔ تاکہ مسلمانوں اور ان مقامات کے پاس کے فلسطینی کاروباری حضرات کو ادھر آنے سے روکا جا سکے اور درجنوں یہودی آباد کاروں کو یہاں اپنی رسومات ادا کرنے کا موقع دیا جا سکے۔
اسی طرح اسرائیلی قابض فوجیوں نے بیت لحم میں متعدد سسکول جانے والے طلبہ کا راستہ بلاک کر دیا۔