چهارشنبه 30/آوریل/2025

20 سال قید کاٹ کر رافت ولید رہا

جمعہ 23-دسمبر-2022

اسرائیلی قابض حکام نے اردنی قیدی 41 سالہ رافت ولید عبدالقادر عسعوس کو 20 سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کردیا۔

امور برائےزیرِ حراست اور سابق زیرِ حراست افراد کے کمیشن نے تصدیق کی کہ قابض حکام نے اردن واپسی کی شرط پر عسعوس کو رہا کیاہے۔

کمیشن کے مطابق 17 اردنی باشندے اب بھی اسرائیلی قید میں ہیں۔ مقیّد افراد میں سے کچھ 15 سال سےاسرائیلی عقوبت خانوں میں بند ہیں۔  کچھ کو مزید دس سال قید کاٹنا ہو گی۔

مختصر لنک:

کاپی