یہودی آباد کاروں کے ایک گروہ نے جنین کے جنوب میں واقع عرابہ قصبے سے 120 بھیڑیں چرا لی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنین کے جنوب مغرب میں یعبد قصبے کی اراضی پر تعمیر کی گئی غیر قانونی بستی مابو دوتان سے تعلق رکھنے والے آباد کاروں کے ایک گروہ نے چرواہے عماد لطفی زہیر کی 120 بھیڑیں چرا لیں۔
دریں اثنا، آباد کاروں کے ایک اور گروہ نے الخلیل کے جنوب میں واقع تل ماعین کے مقام پر دھاوا بولااور فلسطینی باشندوں کو اشتعال دلانے کے لیے تلمودی رسوم ادا کیں۔
یاد رہے، گزشتہ جمعرات کو اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کے بڑھتے تشدد اور طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت کی تھی جس کا اسرائیلی ظالموں پر رتی برابر اثر نہیں ہوا۔