جمعه 15/نوامبر/2024

نابلس میں قابض اسرائیلی فوج نے 3492 دونم اراضی پر قبضہ کر لیا

اتوار 18-دسمبر-2022

اسرائیلی قابضفوج نے نابلس کے جنوب مشرق میں واقع گاؤں عقربہ میں فلسطینی شہریوں کی 3492 دوماراضی قبضے میں لےلی۔

یہودی آباد کاریاور نسلی دیوار کے خلاف قائم کردہ مزاحمتی کمیشن کے سربراہ مؤید شعبان نے کہا کہفوجی حکم نامے سے نشانہ بننے والی زمینیں جبل القرین کے مقام سے قدرتی طاس نمبر 13،جبل المستمر سے قدرتی طاس نمبر 14میں واقع ہیں اور جبل القرین سے طلعہ عمرہ میں واقع ہیں۔ یہ اراضی عقربا کا حصہ جسےاسرائیلی فوج نے سرکاری اراضی قرار دے کر قبضے میں لے لیا۔

فلسطینی خبر رساںادارے’وفا‘ کے مطابق اس قسم کے اشتہارات کا مقصد فلسطینی اراضی میں آباد کاری کےبڑھتے ہوئے منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کی اراضی پر قبضہ کرنا ہے اور اسبہانے سے اس میں ان کے داخلے پر پابندی لگانا ہے۔

شعبان نے اشارہ کیاکہ قابض حکام نے 2022 کے آغاز سے تین اعلامیے جاری کیے ہیں جن میں شہریوں کی زمینوںکو ریاستی زمینوں میں تبدیل کرنے کا حمکم دیا گیا۔ ان زمینوں تک فلسطینیوں کو رسائی،کاشت کاری، استعمال اور دوبارہ دعویٰ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی