جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج کا کم سن فلسطینی بچی کے قتل کا اعتراف

منگل 13-دسمبر-2022

اسرائیلی قابضفوج نے پیر کی شام غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں شہید بچی جنیٰ زکارنہ جس کی عمر16 سال تھی کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اس قتل کی ذمہ داریقبول کی ہے۔

قابض فوج کی جانبسے بچی کو مارنے کی اپنی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اسرائیلی فوج نےسوموار کی شام ایک بار پھر ایک بیان میں اعلان کیا کہ ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میںبچی ذکارنے کو غلطی سے ایک سنائپر نے گولی مار دی تھی- اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیاکہ سنائپر ان مسلح افراد پر گولی چلا رہا تھا جو گھروں کی چھتوں پر تعینات تھے۔

زکارنہ نامی یہبچی گذشتہ رات اس وقت شہید ہوگئی تھی جب ایک صہیونی اسنائپر نے اسے پانچ گولیاںماریں جن میں سے ایک سیدھی اس کے سر میں لگی۔

فلسطینی مرکزبرائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج کے جنین سے انخلاء کے تقریباًآدھے گھنٹے بعد 15 سالہ لڑکی جنیٰ مجدی عصام عساف زکارنہ چھت پر مردہ حالت میں اورخون میں لت پت پائی گئی۔ وہ سر میں گولیسے شدید زخمی ہوگئی تھی، جس کے بارے میں مکینوں نے اندازہ لگایا تھا کہ یہ گولیقابض فورسز کے ایک سنائپرز کی طرف سے چلائی گئی تھی۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ بچے جنیٰ کو نابلس کی النجاہ نیشنل یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فرانزک میڈیسنمنتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد پتہ چلا کہ گولی ایم 16 ہتھیار سے 300 میٹرکم فاصلے سے ماری گئی۔ پتہ چلا کہ بچی کو پانچ گولیاں لگیں، جن میں سے چار اس کےکندھوں پر لگیں اور اس کی گردن اور پانچویں نے اس کے سر کو دائیں طرف سے چھید کربائیں طرف سےباہرنکل گئی۔

مختصر لنک:

کاپی