پیر کی شام فلسطینی عوام نے جنین مں شہید ہونے والی 16 سالہ جنی زکارنا کو سپرد خاک کر دیا ہے۔ شہید فلسطینی بیٹی کا جنازہ پہلے ہسپتال سے اس کے گھر لے جایا گیا اور پھر قبرستان روانہ ہوا۔
جنی زکارنا کے بارے میں وزارت صحت کے ذرائع سے جنین کے قریبی رہاشی فلسطینی خاندان کی یہ بیٹی کو اسرائیلی قابض فوج نے ایک حملے کے دوران اتوار کی رات سر میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ بعد ازاں ہسپتال میں پہنچنے کے بعد جانبر نہ ہو سکی۔
پیر کی شام جنازے میں بڑی تعداد میں فلسطینی عوام نے شرکت کی اور اس موقع پر قابض اسرائیلی فوج کے خلاف سخت نعرے بازی کی ۔ واضح رہے رواں سال کے دوران ماہ اکتوبر تک مغربی کنارے کے علاقے میں 29 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں۔