اسرئیلی قابض اتھارٹی نے جمعرات کے روز فلسطینیوں کے اپنی بھیڑ بکریوں کے لیے بنائے باڑے اور دوسرے زرعی عمارات کے ڈھانچے مسمار کر کر دیے۔ قابض اتھارٹی کی طرف سے یہ کارروائی 1948 کے زیر قبضہ علاقے قلیلی ریجن میں کی گئی ہے۔
جہاں ایک گاوں اکبرا گاوں میں کارروائی کی گئی۔ اس گاوں 500 کے قریب فلسطینی شہری رہتے ہیں اور ان کا کاروباری انحصار زیادہ تر لائیو سٹاک پر ہی ہے اور اسی پر گذر بسر کرتے ہیں۔
ایک مقامی ذریعے کا کہنا ہے کہ بھیڑ بکریوں کے ان باڑوں کو انسان نما اسرائیلی بھیڑیوں نے اس وقت مسمار کیا جب جانور ان کے اندر موجود تھے۔ بعد ازاں ان بھیڑ بکریوں کو پہاڑوں پر جانے پر مجبور کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ جانوروں میں بڑی تعداد گائے اور بھیڑوں کی تھی۔ اس ذریعے کے مطابق اکبرا گاوں میں جمعرات کے روز کی گئی اس مسماری سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔