چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنین میں 3 نوجوانوں کی شہادت پر عام ہڑتال

جمعرات 8-دسمبر-2022

پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے تین فلسطینی نوجوانوں کی یاد میں آج صبح جنین صوبے میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔

جنین کے مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز، تعلیمی اداروں اور سماجی تنظیمات نے مکمل ہڑتال کی ۔

دریں اثناء، فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے تمام مقبوضہ علاقوں میں قابض فوج  کے خلاف عام ہڑتال کی کال بھی دی ہے۔

یاد رہے، جنین میں علی الصبح چھاپے کے دوران تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا ۔ فلسطینی وزارتِ صحت نے تین شہداء کی شناخت 29 سالہ صدقی زکارنہ، 46 سالہ عطا شلبی اور 29 سالہ طارق الدمج کے نام سے کی ہے۔

زکارنہ اور الدمج کا تعلق جنین پناہ گزین کیمپ سے تھا، جب کہ شلبی کا تعلق جنین کے جنوبی مضافات میں واقع قصبہ قباطیہ سے تھا۔

مقامی صحافیوں نے الجزیرہ چینل کو بتایا کہ چھاپے کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے کم از کم دو فلسطینی شہری زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ فوج کے خصوصی دستوں نےمبینہ طور پر متعدد فلسطینی مزاحمت کاروں کو گرفتار بھی کیاہے۔

مختصر لنک:

کاپی