چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے دو نوجوان اور مسجد اقصیٰ سے تین بچیاں گرفتار کرلیں

بدھ 7-دسمبر-2022

قابض اسرائیلی فوجنے بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں تلاشی کے دوران دو نوجوانوں اور اورمسجد الاقصیٰ سے3 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

منگل کو اسرائیلیقابض فوج نے شعفاط پناہ گزین کیمپ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا جب کہ انہوں نےمقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں سے تین لڑکیوں کو گرفتار کیا۔

مقامی ذرائع کےمطابق قابض فوج نے شعفاط مہاجر کیمپ میں ان کے اہل خانہ کے گھروں پر چھاپے کےدوران دو نوجوانوں صالح حوشیہ اور ریاض قرش کو گرفتار کیا۔

قابض فوج نے مسجداقصیٰ کے صحنوں سے تین لڑکیوں: شائمہ رواجبہ، رند جوہری اور حنین دابوس کو بھیالاقصیٰ کے صحنوں میں فلسطینی پرچم بلند کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

ادھرقابض حکام نےامین العباسی، منصور العباسی، مصطفیٰ العباسی، خلیل العوار اور محمد العباسی کینظربندی میں لگاتار دوسری بار 28 تاریخ تک توسیع کردی۔

مختصر لنک:

کاپی