اسرائیلی قابض فوج نے گزشتہ رات اور آج صبح مغربی کنارے اور بیت المقدس میں چھاپوں کے دوران کم از کم 15 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے الخلیل کے مغرب میں واقع السموع قصبے میں گھروں پر چھاپوں کے دوران فلسطینی رکن اسمبلی باسم الزعاریر کو ان کے گھر سے اور ایک دوسرے شہری کو حراست میں لیا۔
بیت لحم کے مختلف علاقوں سے ابراہیم عبداللہ، عيسى العروج اور احمد خالد العساكرہ سمیت پانچ شہریوں کو ان کے گھروں سے اٹھا لیا۔
قلقیلیہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران دو شہریوں اسامہ صبری اور موسی صوی کو قیدی بنا لیا گیا۔
بیت المقدس میں چھ شہریوں کو پولیس فورسز نے بیت دقو شہر میں ان کے گھروں سے اغوا کر لیا۔