جمعه 15/نوامبر/2024

متحدہ عرب امارات کے 51 ویں قومی دن پر حماس کی مبارک باد

منگل 6-دسمبر-2022

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو ان کے ملک کے 51 ویں قومی دن کے موقع پر مبارکبادی پیغام بھیجا ہے۔

اپنے خط میں، ہنیہ نے شیخ محمد کو قومی دن پر اپنی پرتپاک مبارکباد اور اماراتی عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا: ” مرحوم صدر شیخ زید بن سلطان النہیان کی دور اندیشی کی بدولت وجود میں آنے والے ملک کے قومی دن پر مبارک باد قبول کیجیے۔”

1971ء میں ابوظہبی، فجیرہ، دبئی، عجمان، شارجہ اور ام القوین کے حکمرانوں نے متحدہ عرب امارات کے بانی اور پہلے صدر شیخ زید بن سلطان النہیان کی رہنمائی میں اپنی امارات کو ایک ملک میں متحد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔راس الخیمہ نے بعد میں فروری 1972 میں یونین میں شامل ہونے کا فیصلہ کی۔ یوں سات متحدہ امارت ایک ملک بن گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی