مقبوضہ بیتالمقدس کے قصبے سلوان میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے دوران قابض فورسز کی جانب سےآنسو گیس کے شیل فائر کرنے سے متعددفلسطینی نوجوان دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
صفا خبررساں ایجنسینے القدس کے شہری خالد ابو تایہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قابض فوج نے سلوان قصبے میں ابو تایہ محلے پردھاوا بول دیا اور نوجوانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور صوتی بم برسائے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ابو تایہ محلے میں قابض فورسز اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اورنوجوانوں نے جوابی پتھراؤ کیا اور ان میں سے متعدد کا دم گھٹ گیا۔
قابض فوج نے مسجدالاقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان سے انخلاء سے قبل فلسطین کے جھنڈے اور محلےسے فلسطینی تنظیموں کے جھنڈے ہٹا دیے۔