اسلامی جہاد کےترجمان طارق سیلمی نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کا بحرینی دارالحکومت کا دورہ فلسطینیعوام کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔
سیلمی نے اتوارکے روز ایک پریس بیان میں بحرین میں ہرزوگ کے استقبال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ”کسی بھی عرب یا اسلامی ملک میں ان کا دورہ فلسطینی عوام کے پیٹھ پر ایک وارہے اور عربوں اور مسلمانوں کے اولین کازکے ساتھ بہت بڑا غداری ہے۔”
انہوں نے زور دےکر کہا کہ اسرائیلی ریاست اس دورے اور دیگرکے ذریعے اپنی جارحیت اور دہشت گردی پر پردہ ڈالنے اور مقبوضہ مغربی کنارے اور القدسمیں فلسطینی عوام کے خلاف قابض افواج کے ہاتھوں قتل و غارت گری میں اضافے کی کوششکرتا ہے۔
انہوں نے بحرینیعوام کی جانب سے اس بدقسمت دورے کو مسترد کرنے کی تعریف کرتے ہوئے تمام عرب اوراسلامی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ نارملائزیشن کو مسترد کرنے اور عرب اور اسلامی دنیامیں اسرائیل کے گھسنے کی تمام کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آواز بلند کریں۔