2011ء سے قیدفلسطینی قیدی محمد قاسم عارضہ کی صحت عدم توجہ کے باعث بگڑ رہی ہے۔ انہیں ناک میں سخت تکلیف ہے۔
قیدی قاسم نے حال ہی میں لکھے گئے ایک خط میں شکایت کی کہ اسرائیلی جیل سروس ان کی ناک کی سرجری طویل عرصے سے نظر انداز کر رہی ہے۔
تقریباً 10 دن قبل، اسرائیلی جیلر انہیں ہسپتال لے گئے، معالجین نے معائنے کے بعد بتایا کہ اگر ناک کی تکلیف کے شروع میں ہی آپریشن کرایا جاتا تو آپریشن آسان ہوتا۔ لیکن اب ناک کی خرابی ہو سکتی ہے جس سے سانس لینے میں مستقل دشواری پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔