تحریک حماس نے 23 سالہ شہید عمر مناع الفرارجہ کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
آج صبح بیت المقدس کے جنوب مشرق میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج نے نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
حماس نے شہید کے اہل وعیال اور دوست احباب سے تعزیت کا اظہار کیا اور بیت المقدس کے جوانوں کو الدھیشہ کیمپ پر حملے کے دوران مزاحمت کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
حماس نے ایک بیان میں کہا : "ہمارے باہمت لوگ اور ہمارے انقلابی نوجوان عزم و ہمت کے ساتھ قابض ریاست کی جارحیت کا سامنا کرتے رہیں گے۔قبضے کی مزاحمت کو روکنے کی مایوس کن کوششیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔”
یاد رہے، آج صبح جھڑپوں میں ایک نوجوان شہید اور چھ زخمی ہوئے تھے۔