حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے زور دے کر کہا ہے کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم اسرائیلی مظالم کی اس تازہ یلغار میں بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وہ غزہ میں حماس کے حامیوں سے خطاب کر رہے تھے۔
اسماعیل رضوان نےجمعہ کے روز اپنے خطاب کے دوران کہا۔ ‘ غزہ میں موجود مزاحمتی طاقت ہمیشہ مغربی کنارے اور یروشلم کے فلسطینی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ رہے گی۔ تاکہ اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کو زیادہ موثر بنایا جا سکے اور مغربی کنارے کے عوام کو مظالم سے بچایا جا سکے۔’
انہوں نے مغربی کنارے اور یروشلم کے عوام کی مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے ثابت قدمی سے کھڑے رہنے کی تحسین کرتے ہوئے کہا مسجد اقصیٰ میں اپنی فلسطینی موجودگی مزید تیز کرنے اور بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ اسرائیلی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔’
حماس رہنما نے اسرائیلی قابض اتھارٹی کو خبردار کیا کہ وہ یروشلم اور مسجد اقصیٰ کے بارے میں اپنی احمقانہ پالیسی سے باز آجائے ، وگرنہ اسے اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی، کیونکہ فلسطینی حرم کی حفاظت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔’