چهارشنبه 30/آوریل/2025

جنین میں شہید محمد بدرانہ کی نماز جنازہ میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت

جمعرات 1-دسمبر-2022

فلسطین کے علاقےغرب اردن کے شمالی شہر جنین میں  اسرائیلیفوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان محمد توفیق بدرانہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کےبعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ چھبیس سالہ بدرانہ کی نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑیتعداد نے شرکت کی۔

جنین کے سرکاریاسپتال سےشہید کے جنازے کا جلوس نکلا جو جنین کے یعبد قصبے میں شہید کے اہل خانہکے گھر روانہ ہوا۔ وہاں شہید کا آخری دیدارکرایا گیا اور محلے کی مسجد کے صحن میںنماز جنازہ کی ادائی کے بعد شہید کو آ بائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

جنازے کے دوراننوجوانوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔نوجوان سخت مشتعل اور غصے  میں تھےاورانہوں نے اسرائیلی دشمن کے خلاف انتقام انتقام کے نعرے اور فلسطینی مزاحمت کیحمایت میں نعرے بازی کی۔

سوگواروں نےمزاحمتی کمانڈر محمد ضیف کو سلام پیش کیا اوران کی حمایت میں نعرے لگائے۔

نوجوان محمد بدرانہجنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے یعبد میں قابض فوج کی فائرنگ میں زخمی ہونے کےبعد دم توڑ گئے تھے۔

طبی ذرائع نے بتایاکہ بدرانہ نامی نوجوان کو سینے میں کئی گولیاں لگیں، جس کے بعد اسے جنین کے ابن سینااسپتال لے جایا گیا، جہاں بعد میں اس کیموت کی تصدیق کردی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی