ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم انور ابراہیم نے’ فلسطین کاز’ کے بارے میں اپنے ملک کی پہلے سے جاری پالیسی کو آگے بڑھانے کایقین دلا یا اور ‘فلسطین کاز’ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا کہا ہے۔
انہوں نے یہ بات دوحہ میں فلسطینی تحریک مزاحمت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہی ہے۔ وزیر اعظم ملائیشیا نے فون پر ہونے والی اس بات چیت میں بین الاقوامی کانفرنسوں کے پلیٹ فارمز پر بھی بھر پور انداز میں اپنا موقف پیش کرنے کے لیے اپنی پوری حمایت کایقین دلایا ہے۔
اس موقع پر فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ نے وزیراعظم ملائیشیا کو وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔ ان کی کامیابی اور ملائشیا کے عوام کی ترقی و بہبود کے لیے دعا کی۔