جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت کچلنے کےلیے درجنوں بکتربند گاڑیاں اسرائیلی فوج کے حوالے

ہفتہ 26-نومبر-2022

قابض اسرائیلی فوجکے پروکیورمنٹ اہلکار نے درجنوں بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ ان بکتربند گاڑیوں فوری طور پرغرب اردن میں تعینات فوجیوں  کے حوالے کیا جائے گا تاکہ فلسطینی مزاحمتکاروں کی مزاحمت کو کچلا جا سکے۔

وزارت دفاع کےپروکیورمنٹ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور اہلکار ایوی داڈون نے بتایا کہ”بلسن ساسا” کمپنی سے 50 بکتر بند فوجی گاڑیاں فوری طور پر خریدنے کا فیصلہکیا گیا ہے، جو "سینڈ کیٹ” نامی بکتر بند گاڑیاں تیار کرتی ہے۔ یہ فورڈ F-550 ماڈل بکتر بند گاڑی ہے۔

قابض فوج کو حالہی میں بکتر بند گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔ مغربی کنارے میں کارروائیوں میں تیزیاور علاقوں میں روزانہ کی دراندازی کی روشنی میں دھماکہ خیز آلات کے پھٹنے سے بڑی تعداد میں گاڑیوںکو نقصان پہنچا ہے اور مزاحمتی جنگجوؤں کی طرف سے گولیاں چلائی گییں۔

اس ماہ کے آغاز میںقابض فوج نے سینکڑوں ملین شیکل مالیت کے معاہدے کے ذریعے مغربی کنارے میں بڑھتےہوئے واقعات کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو جدید بکتر بند جیپوں اور جنگی آلات سے لیسکرنے کا فیصلہ کیا۔

فوج نے مغربیکنارے میں اپنے فوجیوں کے لیے تقریباً 2500 بلٹ پروف جیکٹیں فراہم کرنے کا بھی فیصلہکیا۔

مختصر لنک:

کاپی