یورپی یونین نے اسرائیلی قابض اتھارٹیز سے فلسطینی قیدی احمد المناصرہ کو طویل قید تنہائی سے نکالنے اور نفسیاتی معالج سے ان کے ضروری علاج کا مطالبہ کیا ہے۔
مقبوضہ یروشلم میں موجود یورپی یونین کے دفتر کی طرف سے اپنے اس مطالبے کا اظہار ایک ٹویٹ میں بھی کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے دفتر کا یہ ٹویٹ جمعرات کو سامنے آیا ہے۔
واضح رہے اسرائیلی عدالت نے ایک سال پر محیط طویل قید تنہائی میں چار ماہ کے لیے مزید اضافہ کر دیا تھا۔ یورپی یونین نے اقوام متحدہ کی طرف سے پندرہ روز قید تنہائی کو تشدد قرار دے رکھنے کا بھی حوالہ دیا ہے۔
یورپی یونین نے احمد المناصرہ کے مقدمے میں بین الاقوامی برادری کی تشویش کے کئی پہلووں کا بھی حوالہ دیا ہے۔ کہ اسرائیلی عدالت نے بین الاقوامی عدالتی معیارات کا بھی خیال نہیں رکھا ہے۔
یورپی یونین نے اسرائیلی قابض اتھارٹیز سے مطالبہ کیا ہے کہ احمد المنصرہ کو فوری رہا کیا جائے۔