اسرائیلی قابض اتھارٹی کے بلڈوزروں نے کفر قاسم میں فلسطینی کا زیر تعمیر مکان مسمار کر دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کے روز 1948 کے مقبوضہ علاقے میں پیش آیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق اس علاقے میں اس سے پہلے بھی اسرائیلی قابض اتھارٹی اسرائیلی پولیس کی ہمراہی میں بے شمار فلسطینی خاندانوں کے گھروں کو مسمار کر چکی ہے
اہم بات یہ ہے کہ اس تازہ واقعہ میں متاثرہ فلسطینی خاندان کا یہ گھر جسے جمعرات کے روزبلڈوزر کے ساتھ گرایا گیا ہے۔ اسے دوبارہ تعمیر کیے جانے کے دوران دوسری بار گرایا گیا ہے۔
یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے گھروں اور دوسری املاک کو اسرائیلی قابض اتھارٹی کچھ عرصے سے ایک مہم کے طور پر مسمار کر رہی ہے۔