جمعه 15/نوامبر/2024

10 نو عمر فلسطینیوں کی نظر بندی میں توسیع، متعدد کو قید کی سزا

جمعرات 24-نومبر-2022

قابض اسرائیلی اتھارٹی نے دس نو عمر بچوں کی نظر بندی میں توسیع کر دی ہے۔ ان دس نو عمر بچوں کا تعلق مسجد اقصیٰ کے قریبی علاقے سلوان سے ہے۔

قابض اسرائیلی اتھارٹی کی عدالت میں ان کی نظربندی میں توسیع کے بارے میں وادی حلوہ یروشلم انسانی حقوق مرکز نے بتایا ہے کہ منگل کے روز ان دس فلسطنی نو عمر بچوں کی نظر بندی مختلف دنوں تک بڑھائی گئی ہے۔

ان نوعمر بچوں میں وائل شاہین، حسین عیسیٰ، ایھاب ابو سنینہ، ویزان رویدی بھی شامل ہیں۔ دریں اثنا نو عمرفلسطینی بچوں  کرم العبید ، محمد ابو سکران کوسات  سات ماہ قید اور  ایک ایک ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

جبکہ دو بچوں ملک الرجبی اور سلطان سمرین کو ان کے گھروں میں نظر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دو مزید فلسطینی نوجوانوں کی نظر بندی میں توسیع کی گئی ہے۔ ایک اور نوجوان فلسطینی عثمان احمد جلاجیل کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ان تمام فلسطینیوں کو قابض فوج نے اپنے ایک مہم کے دوران حراست میں لیا تھا۔ منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 22 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی