اسرائیلی فوج کیریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں منگل کے روز شہید ہونے والے 16 سالہ بچے احمد امجد شحادہ کوکل بدھ کے روز اس کے آبائی شہر نابلسمیں سپرد خاک کردیا گیا۔
شہید فلسطینی بچےکے جنازے میں عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا اور انہوں نے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اسرائیلی فوج بھی جنازے کے قریب موجود رہیجہاں مشتعل فلسطینیوں اور قابض فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
سوگواروں نےاللہاکبر کے نعروں کے ساتھ مزاحمت کی حمایت اور اسرائیلی فوج سے انتقام لینے کے حق میں بھی نعرے لگائے۔
"عرینالاسود” گروپ کے فلسطینی مزاحمت کاروں نے شہید شحادہ کی آخری رسومات میں شرکتکی۔
کل رات سولہ سالہشحادہ اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئیفائرنگ سے شہید ہوگیا تھا۔ اس کے سینے میں گولیاں لگیں جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے دوران 22فلسطینی زخمی ہوئے۔