مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں روزانہ کی ظالمانہ کارروائیوں کے تسلسل میں، انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے گروہ نے آج صبح نابلس کے جنوبی و مغربی علاقوں کی شاہرات کو بند کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق درجنوں آباد کاروں نے مغربی نابلس میں دیر شرف کے سنگم کو اسرائیلی فوجیوں کی ناک تلے بند کر دیا اور فلسطینی شہریوں کو نابلس اور طولکرم کے درمیان سفر سے روک دیا۔
آباد کاروں کے ایک اور گروہ نے حوارہ کے شمالی سنگم پر اور جنوبی نابلس میں یتسھار کی غیر قانونی بستی کے داخلی دروازے کے قریب ریلی نکالی جس کی وجہ سے فلسطینی مسافران کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنا پڑے۔یتسھار کے آباد کاروں نے بورین شہر کے ہائی اسکول کے قریب ایک سڑک کو بھی ٹائر جلا کر بند کر دیا۔