اسلامی تحریک مزاحمت [حماس]کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عالمی فٹ بال کپ کے آغاز کی کامیابیپر قطر کے امیر عزت مآب امیر تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
تحریک کے سربراہنے ٹیلی گرام میں کہا کہ "ہم آپ کی عظمت، مقامی قطری عوام اور اپنے عرب اوراسلامی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ عظیم کامیابی، برسوںکی مسلسل اور انتھک محنت کے بعد خطرناک چیلنجز اور رکاوٹوں کو تخلیقی صلاحیتوں اورمہارت کے ذریعے قابو پانے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ حماس اور پوری فلسطینی قوم قطر کیقیادت اور عوام کو اس شاندار ایونٹ کیکامیاب سے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔
انہوں نے اس کامیابیپر اپنے گہرے فخر کا اظہار کیا جو کہ قطر کی نیکی اور تخلیقی صلاحیتوں کا ایکبہترین ریکارڈ اور اس کا عکاس ہے۔
خیال رہے کہاتوار سے قطر میں طویل عرصے بعد بین الاقوامی فٹ بال کپ کا آغاز ہوگیا ہے۔