یہودی آباد کاروں کے ایک متشدد گروہ نے زیتون کے درختوں کو آگ لگائی، فلسطینیوں کے گھروں کی دیواروں پر نسل پرستانہ نعرے لکھے اور طولکرم کے مشرق میں واقع رامین گاؤں میں متعدد گاڑیوں کے ٹائروں کو نقصان پہنچایا ہے۔
گھروں کی دیواروں پر عبرانی زبان میں لکھے ہوئے نسل پرستانہ نعرے دیکھ کر مقامی بوشندوں میں تشویش کی لہر دوڑھ گئی۔
حملے کے دوران متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور زیتون کے متعدد درخت جل گئے۔
دریں اثناء مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے جنوب میں کھیل کے میدان الخضر یوسف پر اسرائیلی قابض فوج کے چھاپے کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔