چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل میں ڈیڈ لاک برقرار، لیکوڈ مایوس

پیر 21-نومبر-2022

سابق اسرائیلیوزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے اتوار کی شام حکومت سازی کیکوششوں میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اتحادی مذاکرات میں ابھی تک کوئیخاص پیش رفت نہیں ہوئی۔

عبرانی اخبارمعاریو کے مطابق لیکوڈ کو امید ہے کہ وہ بیزلیل سموٹریچ کو حکومت شامل کرنے کے لیےقائل کرلے گی۔ کیونکہ اس کی آج کے بعد تورات اور ناؤم پارٹیوں کے ساتھ ملاقاتیںمتوقع ہیں۔

عبرانی اخبار نےکہا ہے کہ اتوار کو اتحادی مذاکرات کی بحالی کی روشنی میں لیکوڈ پارٹی معاملات کوہر ممکن حد تک آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتی ہے لیکن اس نے تسلیم کیا کہ فیالحال مذہبی صہیونی تحریک کے سربراہ "بیزلیل سموٹریچ”کے حوالے سے پیش رفتنہیں ہوئی ہے۔ کیونکہ سموٹریچ داخلی سلامتی کی وزارت ہرصورت میں حاصل کرنا چاتےہیں۔

قابل ذکر ہے کہمذہبی صہیونی جماعت کے رہ نما کی جانب سے وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالنے کے اصرارکی روشنی میں قابض حکومت کی تشکیل کے لیے ہونے والے مذاکرات میں تناؤ کی کیفیت دیکھیجا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی