جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے سترہ سالہ شہید کا جسد خاکی اڑھائی ماہ بعد ملا

اتوار 20-نومبر-2022

سینکڑوں فلسطینی شہریوں نے 17 سالہ شہید فلسطینی ھیثم مبارک کے جنازے میں شرکت کی ہے۔  ھیثم مبارک کو اسرائیلی قابض فورسز  نے رام اللہ کے مشرقی علاقے میں شہید کر دیا تھا۔

 جنازے میں شرکت کے لیے انے والے سینکروں فلسطینیوں نے پہلے اس ہسپتال سے شہید کے گھر کی طرف مارچ کیا اور شہید کا جسد خاکی ہسپتال سے گھر لے کر آئے۔ بیتونیہ ٹاون میں شہید کی والدہ نے اپنے شہید بیٹے کو آخری مرتبہ الوداع کہا۔   

بعد ازاں جنازے کے شرکا ایک بڑے جلوس کی صورت میں گاڑیوں پر سوار ہو کر شہید کے آبائی قصبے ابو فلاح گئے۔ یہ قصبہ شمالی رام اللہ میں واقع ہے۔ اسی قصبے کی مقامی مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور مقامی قبرستان میں شہید کو کے جسد خاکی کو سپرد کاک کر دیا گیا۔     

جنازے کے جلوس میں شریک فلسطینیوں نے فلسطین کی آزادی کے حق میں اور اسرائیلی قابض فورسز سے اس شہادت کا بدلہ لینے کے حوالے سے نعرے لگائے۔   

اسرائیلی قابض فورسز نے شہید ھیثم مبارک کا جسد خاکی دو ماہ تک اپنی تحویل میں رکھنے کے دوماہ بعد  گذشتہ روز ہی فلسطینی ہلال احمر کے حوالے کیا تھا۔      

سترہ سالہ فلسطینی ھیثم مبارک  کو اسرائیلی قابض فورسز نے 8 ستمبر کو فائرنگ کر کے بیتن نامی گاوں کے داخلی دروازے پر شہید کر دیا تھا۔ اب ہفتے کے روز تدفین ممکن ہو سکی ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی