اسرائیلی قابض فوج نے جمعہ کے روز فلسطین کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کدوری پر دھاوا بول دیا ۔ یہ ٹیکنیکل یونیورسٹی مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں قائم ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے کدوری کے کیمپس پر اچانک دھاوا بول اور یونیورسٹی میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اتار کر لے گئی۔
قابض اسرائیلی فوج نے علاقے میں اپنی نفری میں غیر معمولی اضافہ کر رکھا ہے۔ تاکہ نوجوان فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر سکے۔
قابض اسرائیلی فوج یونیورسٹی کے طلبہ کے خلاف بھی اسی سبب گھیرا تنگ کرنا چاہتی ہے۔ ایک فلسطی نوجوان نے پچھلے دنوں قابض فوج کی یونیورسٹی کے نزدیک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی۔
اس سے پہلے فلسطینی مزاحمت کاروں نے طولکرم کے داخلی راستے پر قائم چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا تھا اور بعد ازاں بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
واضح رہے فلسطینی نوجوانوں نے ان دنوں مزاحمتی کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔ یہ کارروائیاں قابض فوج کی آئے روز کی جانے والی جارحانہ کارروائیوں اور یہودی آباد کاروں کی شر انگیزیوں کے ردعمل کے سبب بڑھی ہیں۔