حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تحریک غزہ شہر میں جلد ہی اپنی 35 ویں سالگرہ کی یاد میں ایک مرکزی تقریب منعقد کرے گی۔
بدھ کے روز ایک بیان میں ترجمان قاسم نے بتایا کہ تقریب میں دیگر بہت سی سرگرمیوں کے ساتھ فلسطین کےمختلف مسائل پر اپنے موقف کو اجاگر کرنے کے لیے ایک کلیدی تقریر بھی ہو گی۔
ترجمان کے مطابق سالگرہ کی تقریب میں بیت المقدس، مسجدِ اقصیٰ اور تاریخی مقامات کو فلسطینی مسئلہ میں ایک مرکزی حیثیت کے طور پرپیش کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ تقریب مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے کے خلاف اہلِ فلسطین کی مزاحمت کو خراجِ تحسین، 1948 کے بعد سے مقبوضہ فلسطین میں اپنے حقوق کے لیے جاری مسلسل جدوجہد کا اظہاراور بیرونِ ملک ہمارے لوگوں کے اپنے وطن واپسی کے لیے نشانِ منزل ثابت ہو گی۔