پنج شنبه 01/می/2025

صہیونیوں کو زخمی کرکے شہید ہونے والے فلسطینی کی بہادری قابل تعریف

جمعہ 4-نومبر-2022

فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے  بیس سالہ حسام حلابیہ کی طرف سے تین اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کرنے کے واقعے کی ترٓعریف کی گئی ہے۔ حماس نے اس نوجوان کی طرف سے تین قابض فوجیوں کو چاقو سے زخمی کرنے کو بہادری قرار دیا ہے۔         

یہ واقعہ جمعرات کے روز مقبوضہ یروشلم میں پیش آیا ۔ یروشلم کے رہائشی حسام حلابیہ نے قابض فوجیوں کو نشانہ بنایا مگر اس کے بعد اسرائیلی قابض فوجیوں نے اس فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔       

حما س کے ترجمان محمد  حمادہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے اس طرح کی کارروائیاں ظاہر کرتی ہیں کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کا اہم مرکز ہے اور وہ اسرائیلی قبضے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

   بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجی  مقدس مقامات اور بیت المقدس پر حملے کریں اور فلسطینی خاموش تماشائی بن کر کھڑے رہیں۔ ترجمان حماس نے کہا مسلسل مزاحمت ہی اسرائیلی مظالم اور قبضے کا توڑ ثابت ہو سکتی ہے۔ ‘ 

مختصر لنک:

کاپی