جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی کسانوں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اور شیلنگ

جمعرات 3-نومبر-2022

اسرئیلی قابض فوج نے غزہ سے متصل سرحدی علاقے میں فلسطینی کسانوں کو پر حملے کیے ہیں۔ اس دوران فلسطینی کسانوں پر فائرنگ  کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ یہ واقعہ ساڑھے پندرہ سال سے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی کے جنوب مشرق میں پیش آیا ۔   

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی باڑ کے پیچھے قائم فوجی چوکیوں سے فلسطی کسانوں پر فائرنگ کی ۔ یہ فائرنگ مشین گنوں کی مدد سے کی جاتی رہی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض فوجیوں نے کرم ابو سالم بارڈر کراسنگ کے کے علاقے میں فلسطینی کسانوں کے زیر کاشت زمین پر کام کرنے والے کو ہدف بنایا تاکہ وہ تنگ آکر یہ علاقہ مستقل چھوڑ جائیں ۔

فلسطینی کسانوں کو اس طرح کی فائرنگ کا بار بار نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی زمین اسرائیلی قبضے کے لیے خالی کر دیں۔    

اس دوران اسرائیلی قابض فوجیوں نے کسانوں پر فائرنگ کی آنسو گیس کے شیل  برسائے۔  تاہم مقامی ذرائع نے کسی کسان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی ہے۔  

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سرخدی علاقے میں فلسطینی کسان اور ان کے کھیت مسلسل اسرائیلی فوجیوں کے نشانے پر رہتے ہیں۔ قابض فوجی عام طور پر فلسطینیوں کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔  جبکہ کسانوں کی گرفتاریاں بھی کی جاتی ہیں۔

فلسطینی کسانوں کی طرح غزہ کے ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہی گیر بھی قابض فوجیوں کے عام طور پر نشانے پر ہوتے ہیں۔ دوروز قبل ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

مختصر لنک:

کاپی