جمعه 15/نوامبر/2024

حباس ریان نے ہیروآنہ شہادت قبول کی

جمعرات 3-نومبر-2022

 حماس نے اسرائیلی قابض فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونےوالے حباس ریان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فوجی چوکی سے اپنی گاڑی ٹکرا دینے کی ان کی کوشش کو بہادرانہ  قرار دیا ہے۔   

اسرائیلی قابض فوجیوں نے حباس ریان کو ‘بیت اور’  نامی گاوں کے داخلی دروازے پر فائرنگ سے زخمی کیا تھا ۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح ‘بیت اور ‘ کے داخلی دروازے کی فوجی چیک پوسٹ پر پیش آیا ۔ بعد ازاں  زخمو کی تاب نہ لاتے ہو حباس ریان کی شہادت ہو گئی۔      

 حماس نے ان کی اس قربانی کو ‘فلسطین کاز’  کے لیے عظیم  قربانی قرار دیا اور ان کی طرف سے اسرائیلی فوجی چوکی کو اپنے گاڑی سے نشانہ بنانے کی تعریف کی۔ حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ان کی شہادت کو بھی  ہیروآنہ شہادت ہے۔           

بیان میں اسرائیلی قابض فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے آئے روز فلسطینی عوام کے خلاف جرائم اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو اشتعال انگیزی پر مبنی واقعات کا نام دیا ۔

 حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں فلسطینی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے’  مزاحمت کے لیے ہر طریقہ اختیار کیا جائے اور جو بھی وسائل یا موقع میسر ہے اور مزاحمتی مقاصد کے لیے بروئے کار لایا جائے، کیونکہ دشمن اور اس کی قابض فوج صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہے۔ ‘  

واضح رہے  54 سالہ حباس ریان اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے ، بعدازاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر میں ہی شہید ہو گئے۔ بعد ازاں شناخت ہو سکی کہ وہ حباس ریان تھے اور انہوں نے فوجی چیک پوسٹ کو اپنی گاڑی سے نشانہ بنایا تھا۔ 

مختصر لنک:

کاپی