مقبوضہ مغربیکنارے کے جنوب میں الخلیل کے جنوب میں واقع ’گوش عیٹزیون‘ آبادکاری کونسل کےسربراہ شلومو نعیمان نے کہا ہے ہم نے اسرائیلی سیاسی قیادت سے فلسطینی دیہاتوں کوبند کرنے اور محاصرے کا مطالبہ کیا تاکہ ہمارے خلاف حملوں کو روکا جا سکے۔ ورنہ یہاںروزانہ جنازے ہوں گے۔
نعیمان کے بیاناتاس وقت سامنے آئے ہیں جب عبرانی چینل 12 نے اسرائیلی سکیورٹی سسٹم میں اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] کی حمایت اور اکسانے کے ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں”سکیورٹی تناؤ کی لہر” کے پھیلاؤ کے خدشات کا انکشاف کیا تھا۔
چینل نے ایکاسرائیلی سکیورٹی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "الخلیل ہمیشہ دیر سے آتاہے، لیکن یہ اپنی پوری طاقت کے ساتھ کشیدگی کی لہر میں داخل ہوتا ہے۔”
انہوں نے مزیدکہا کہ وہاں ایک گروہ نمودار ہونا شروع ہو گیا ہے، جیسا کہ نابلس میں عرین الاسودہے اور وہاں کے دو بڑے اور مسلح قبیلوں، جعبری اور عویوی کے درمیان صلح کی اطلاعہے۔ انہوں نے اعلان کیا۔ اب سے ان کے پاس موجود ہتھیار صرف اسرائیل کے خلاف ہوںگے۔”