چهارشنبه 30/آوریل/2025

عرب رہنمافلسطینی اتحادومزاحمت کی حمایت اوراسرائیلی جرائم کی مذمت کریں

بدھ 2-نومبر-2022

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے عرب سربراہ کانفرنس پر زور دیا ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی حمایت کریں۔ اسماعیل ہنیہ نے اس امر کا اظہار 31 عرب لیگ کے شرکا کو اپنے ایک پیغام میں مخاطب کرتے ہوئے کیا ہے۔ عرب سربراہ کانفرنس کانفرنس منگل کے روز سے الجیریا کے دارالحکومت میں شروع ہوئی ہے۔    

فلسطینی رہنما نے عرب سربراہان سے کہا ہے کہ وہ  فلسطینیوں کے اتحاد کے لیے جاری کردہ الجیریا اعلان کو عرب لیگ کی قرار دادوں کے طورپر اختیار کریں۔  

اسماعیلہ ہنیہ نے اپیل  کی عرب لیگ فلسطین کاز کو عرب دنیا کے کاز کا بنیادی نکتہ بنائیں اور فلسطینی عوام  اور فلسطینی مزاحمت کی مدد کے لیے آگے بڑھیں ۔ ان کی بھر پور مدد کریں تاکہ ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا وجود عمل میں آسکے جس کا دارالحکومت بیت المقدس وجود ہو۔      

حماس رہنما نےعرب لیگ کے رہنماوں سے یہ بھی اپیل کی کہ مقبوضہ علاقوں میں مسلمانوں اور مسیحیوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے  بھی قرار دادایں منظور کریں۔ خصوصا مسجد کے تحفظ کے لے قراردادیں منظور کریں۔ یروشلم کے رہائشی فلسطینیوں کے موقف کی حمایت کریں اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کےلیے آواز اٹھائیں۔    

حماس رہنما نے غزہ کے سالہسال سے جاری اسرائیلی محاصرے کے خلاف پچھلے اجلاسوں میں منطور کردہ قرار دادوں پر عمل کریں۔    

اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کی عزت و وقار اور سہولت کے ساتھ کیمپوں زندگی کی حمایت کریں ۔ نیز فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم اور دہشت گردی کی مذمت کریں اور فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت کریں۔   

مختصر لنک:

کاپی