حماس نے برازیل میں بائیں بازو کے کے رہنما لوئیس ایناسیو لولا دا سلوا کی صدارتی انتخاب میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔ حماس تحریک کے ممبر باسم نعیم نے لولا کے بطور صدر انتخاب کو دنیا کی تمام مظلوم اقوام کی فتح قرار دیا ہے۔
واضح رہے لولا فلسطین کاز کے زبردست حامی ہیں اور ہر بین الاقوامی فورم پر فلسطینیوں کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔
77 سالہ لولا پہلے بھی برازیل کے صدر رہ چکے ہیں اور بائیں بازو کے بڑے رہنما ہیں۔ انہوں نے اپنے مخالف دائیں بازو کے بولسنارو کوصدراتی انتخاب میں شکست دی ہے۔ لولادا نے 50،9 فیصد ووٹ لیے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار نے 49،1 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
برازیل کی سپریم کورٹ نے گذشتہ سال لولادا کے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اگلے سال صدارتی الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔ اب کی بار وہ الیکشن میں جیت کے ساتھ سامنے آئے ہیں۔