اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح مغربی کنارے اور بیت المقدس میں بڑے پیمانے پر چھاپوں اور گرفتاری کی مہم کے دوران 14 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
جنین میں قابض فوج نے حماس کے رہنما محمد اسعد ابو خلیفہ کو ان کے خاندان کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد گرفتار کر لیا، جس کی وجہ سے ان کے گھر کے آس پاس پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ تصادم کے دوران اسرائیلی سپاہیوں نےاس ایمبولینس کو بھی نشانہ بنایا جس پر ابو خلیفہ سوار تھے۔
نابلس میں دو دیگر فلسطینیوں کو حوارہ چیک پوائنٹ پر حراست میں لیا گیا جبکہ العین پناہ گزین کیمپ میں دو نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔
قلقیلیہ میں ایک سابق قیدی کو رہائی کے چند دن بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط مہاجر کیمپ سے مزید دو گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
الخلیل میں جامعہ کے طلبہ سمیت سات فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔