جمعه 15/نوامبر/2024

خصوصی اسرائیلی یونٹ کا عوفر جیل کا معائنہ، قیدیوں سے بدتمیزی

پیر 31-اکتوبر-2022

ایک اسرائیلی خصوصی یونٹ نے آج (سوموار کی) صبح عوفر جیل میں فلسطینی قیدیوں کے سیلوں پر دھاوا بول دیا اور اسرائیلی جیلوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا جائزہ لیا۔

فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی (پی پی ایس) نے تصدیق کی کہ متسادا یونٹ نے عوفر جیل میں سیکشن 14 پر دھاوا بولا اور کئی قیدیوں کو زدوکوب کیا گیا۔

پی پی ایس نے مزید کہا کہ 85 نئے زیر حراست فلسطینی قیدیوں کو سیکشن 14 میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے، اسرائیلی جیلوں میں اس وقت تقریباً 5000 فلسطینی قیدی ہیں جن میں 900 عوفر جیل میں قید ہیں۔ عوفر میں فلسطینی قیدیوں نے حالیہ برسوں میں کئی بھوک ہڑتالوں میں حصہ لیا ہے۔ ہڑتالوں میں دورانِ  قید بنیادی سہولیات کی فراہمی، خاندان سے باقاعدہ ملاقاتیں کروانے اور معائنے کے دوران  سیلوں پر حملہ کرنے کی پالیسی کو ختم کرنے جیسے مطالبات شامل رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی