جمعه 02/می/2025

شیرازمیں مزار پر حملہ قابل مذمت ہے: حماس

جمعہ 28-اکتوبر-2022

حماس ایرانی شہر شیراز میں  مزار اور مذہبی زیارت پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اس حملے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے۔     

حماس کی طرف سے جاری کیے گئے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس افسوسناک حملے پر ایرانی صدر اور ایرانی عوام کے ساتھ مخلصانہ تعزیت کرتے ہیں۔  

تعزیتی بیان میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کے علاوہ زخمیوں کی فوری صحت کے ساتھ ساتھ ان سب کے اہل خانہ کے لیے صبر و ہمت کی دعا کی گئی ہے۔  

واضح  رہے بدھ کے روز شاہ چراغ کی درگاہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے تھے۔  اس حملے کی بعد ازاں  داعش نے ذمہ داری قبول کی تھی ۔  

ایران کے سرکاری  خبر رساں ادارے کی اطلاعات کے مطابق اب تک دو حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے

مختصر لنک:

کاپی