شنبه 03/می/2025

بیت المقدس میں ایمان اسکول سسٹم کےاسکولوں پرقابض فوج کے دھاوے

جمعرات 27-اکتوبر-2022

بدھ کے روز قابض اسرائیلیفوج نے بیت المقدس میں الایمان اسکولوں پر دھاوا بولا اور فوجیوں نے طلباء کے بستوںکی تلاشی لی اور ان سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ آیا وہ فلسطینی نصاب پڑھتےہیں یا اسرائیل کے نصاب کی کتابیں پڑھ رہے ہیں۔

الاقصیٰ اکیڈمیبرائے اوقاف و ورثہ کے سربراہ الشیخ ناجح بکیرات نے پریس بیانات میں اس بات کی تصدیقکی ہے کہ قابض فوج کے منصوبوں کے باوجود بیت المقدس کے عوام فلسطینی تعلیمی نصاب پر عملپیرا رہیں گے اور وہ فلسطینی شناخت کے علمبردار رہیں گے۔ جو تعلیمی عمل کو ہائی جیککرنا چاہتے ہیں۔

القدس کے طلباءکے متعدد والدین نے مقبوضہ بیت المقدس میں ابراہیمیہ کالج اسکول کے سامنے احتجاجیدھرنا دیا۔ الایمان سکولوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تعلیمی عمل کے خلاف قبضے کیمسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

شرکاء نے قابضحکومت کی وزارت تعلیم کی ٹیموں کو بدھ کی صبح الایمان اسکولوں پر دھاوا بولنے اورفلسطینی نصاب کی کتابوں کی تلاش میں طلباء کے بیگز کی تلاشی لینے کی مذمت کا اظہارکیا۔

القدس کے طلباءکے والدین نے گذشتہ 17 ستمبر کو اپنے بچوں میں فلسطینی نصاب تقسیم کیا تھا۔ قابضحکام کی جانب سے اسکول کا لائسنس واپس لینے کے فیصلے کے جواب میں یہ دعویٰ کیا گیاکہ فلسطینی نصاب میں اشتعال انگیز مواد موجود ہے۔

مختصر لنک:

کاپی