پنج شنبه 01/می/2025

قابض اسرائیلی فوج کی بلڈوزروں کے ساتھ کارروائی

جمعرات 27-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے بدھ کے روز تین فلسطینی شہریوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔ قابض فوج کا یہ مسماری آپریشن اریحا شہر کے مغرب میں الدیوک التحتا میں کیا گیا ہے ۔  واضح رہے یہ علاقہ مغربی کنارے میں واقع ہے۔     

مقامی ذرائع کے مطابق  بلڈوزروں سے مسلح ہو کر اسرائیلی قابض فوجیوں نے تین مکانات پر یلغار کی ۔ ان مکانات میں سے ایک  مکان ابھی زیر تعمیر تھا۔  تینوں مکانات مقامی فلسطینیوں کی ملکیت تھے۔ 

اسرائیلی قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان مکانات کی تعمیر کے لیے اسرائیلی قابض اتھارٹی سے منظوری نہیں لی گئی تھی۔            

فلسطینی شہریوں کے گھروں اور دیگر املاک کی بلڈوزروں کی مدد سے تباہی و مسماری قابض اسرائیلی فوج  کی مستقل حکمت عملی بن چکی ہے۔ یہ اگرچہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے تاہم اس کا عالمی سطح پر کوئی نوٹس نہیں لے رہا ہے۔      

قابض فوج مسماری مہم کے ذریعے فلسطینیوں کو نفسیاتی دبا میں لا کر علاقے سے نکالنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ ان کی زمین یہودی آباد کاروں کے لیے نئی بستیوں کی تعمیر کے کام آسکے۔ 

مختصر لنک:

کاپی