چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوجی اڈے کے گودام سے گولیوں سے بھری ہزاروں پیٹیاں غائب

ہفتہ 22-اکتوبر-2022

جمعہ کے روزاسرائیلی قابض فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایک فوجیاڈے کے اندر ایک آرمی اسٹور ہاؤس سے دسیوں ہزار گولیاں غائب ہیں۔

عبرانی چینل 12نے کہا کہ گذشتہ بدھ کو جنوب میں واقع فوجی اڈے کے گودام سے درجنوں گولہ بارود کےڈبے "چوری” کر لیے گئے۔ فوج اس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

گذشتہ چند برسوںکے دوران قابض فوج کے فوجی اڈوں پربڑے محافظ نظام اور قلعہ بند دروازوں کی موجودگی،اونچی خاردار الیکٹرانک باڑ، کلوز سرکٹ کیمروں اور سخت حفاظتی انتظامات کےباوجود ہتھیاروں کیچوری یا ان کی لوٹ مار کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

قابض حکومت کےسرکاری حکام ہمیشہ ان "چوریوں” کو سنجیدگی سے دیکھتے ہیں۔ اس ڈر سے کہانہیں اسرائیلی اہداف کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جائےگا، لیکن مبصرینکے مطابق ایسے واقعات کی روک تھام انہیں ابھی تک کوئی کامیاب حل نہیں ملا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی