جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے پھلدار درخت اور کار جلا دی

جمعہ 21-اکتوبر-2022

انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ایک جتھے فلسطینیوں پر حملے دوران ان کی ایک کار کو نذر آتش کرنے کے علاوہ فلسطینیوں کے زیر ملکیت پھل دار درختوں کواکھاڑ دیا ہے۔ یہودی دہشت گردی کے دوران اور بادام کے پودے جلائے جانے کے  یہ واقعات رام اللہ کے شمال میں مغائر گاوں پیش آئے۔    

 خبر رساں ادارے وفا کے مطابق انتہا پسند یہودیوں نے مغائر گاوں کے مشرقی حصے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا، اس دوران انہیں اسرائیلی قابض فوجیوں کا ‘کور’ بھی حاصل تھا۔ قابض فوجیوں کی موجودگی میں ہی انہوں نے مقامی فلسطینی کی کار کو آگ لگا دی۔

یہودی آباد کاروں نے اس موقع پر فلسطینیوں کے علاقے میں لگائے ہوئے پھل دار پودوں اور درختوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ تاکہ فلسطینیوں کو مالی نقصان پہنچائیں اور ان کی بے بسی کا منظر دیکھ سکیں۔          

قابض فوجیوں کی نگرانی میں یہودی آباد کاروں کی اس شر انگیزی کے خلاف گاوں  کے درجنوں نوجوانوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور احتجاجا ٹائروں کو آگ لگائی۔  فلسطینی نوجوانوں کی ریلی کے بعد یہودی آباد کار علاقہ چھوڑ کرواپس چلے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی