پنج شنبه 01/می/2025

سال 2022 میں اب تک 5300 فلسطینی گرفتار اور نظر بند

منگل 18-اکتوبر-2022

روال سال 2022 کے دوران اب تک  اسرائیلی قابض اتھارٹی نے 5300 فلسطینیوں کو گرفتار یا نظر بند کیا ہے۔ ان فلسطینیوں میں 111 خواتین بھی شامل ہیں۔  یہ بات فلسطینی قیدیوں اور اور نظر بندوں کے امور کو دیکھنے والی ‘فلسطینی پرزنرز سوسائٹی’ (پی پی ایس) نے پیر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتائی ہے۔           

رواں سال کے دوران اب تک نظر بند کیے گئے سب سے زیادہ فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ  مشرقی یروشلم سے ہے۔  یروشلم سے متعلق گرفتاریوں کی تعداد 2353 ہے۔ اسرائیلی قابض اتھارٹی کی طرف سے مشرقی یروشلم میں  نظر بندیوں اور گرفتاریوں کی سب سے زیادہ تعداد  1228 ماہ اپریل میں عمل میں لائی گئی ہیں۔          

پی پی ایس کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 1610 نظربندوں کو انتظامی احکامات کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ یہ واقعات فلسطینی شہروں، قصبوں اور دیہات کے علاوہ فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں قابض فوج اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران پیش آئے۔       

پی پی ایس نے اپنے بیان میں یہ چیز بھی نمایاں کی ہے رواں سال میں فلسطینی نوجوانوں کو قابض فوج کے پھانسی لگانے کے واقعات ماضی کے برسوں کے مقابلے میں زیادہ دیکھنے میں آئے ہیں۔    جبکہ فلسطینیوں کی املاک کی توڑ پھوڑ اور تباہی کے واقعات بھی زیادہ ہوئے ، اس دوران جیلوں قید فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری بھی شامل رہی۔     

پی پی ایس کے مطابق نظر بندیوں کے لیے فلسطینیوں کے خلاف انتظامی احکامات سب سے زیادہ ماہ اگست میں جاری کیے گئے۔ جو 272 ہیں۔ اس طرح ماہ اگست کے اختتام تک نظر بندوں کی مجموعی تعداد 800 کو چھو گئی۔ 

مختصر لنک:

کاپی