پنج شنبه 01/می/2025

قابض اسرائیلی فوج نے ایک درجن سے زائد فلسطینی اغوا کر لیے

پیر 17-اکتوبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کے روز مجموعی طور پر 13 فلسطینی شہریوں کو اغوا کرلیا ہے۔ یہ واقعات  اتوار کی صبح مغربی کنارے اور یروشلم کے مختلف علاقوں میں قابض فوج کے  چھاپوں کے دوران پیش آئے ہیں۔          

اسریٰ میڈیا آفس کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے چھ فلسطینیوں کو طوباس، بیت لحم ، الخلیل اور یطا کے علاقوں میں کارروائیاں کیں۔     

جبکہ چار نوجوان فلسطینیوں کو زیف نامی گاوں کے جنکشن سے اغوا کیا گیا۔ یہ گاوں الخلیل کے جنوب میں طرف واقع ہے۔  اس دوران قابض فوج نے فائرنگ کر کے ایک کو زخمی بھی کیا۔

    مشرقی یروشلم اسرائیلی پولیس فورس سلوان کے ضلع پر بھی دھاوا بول کر تین فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ۔ ان اغوا کیے گئے فلسطینیوں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔            

 خیال رہے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قابض فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ ان جھڑپوں میں فلسطینی نوجوانوں نے فوجیوں کے حصار توڑ کر آگے کی طرف پیش رفت کی ۔         ا

یک اور واقعے کے دوران یہودی آباد کاروں نے جنوبی نابلس میں ایک سکول پر صبح سویرے حملہ کر دیا۔  مقامی اہلکار غسان دغلاس  نے بتایا سکول پر حملہ کر کے متعدد کھڑکیاں توڑ دیں ۔’ 

مختصر لنک:

کاپی