جمعه 15/نوامبر/2024

"الجزائر اعلامیہ” پر دستخط، کانفرنس کامیاب

جمعہ 14-اکتوبر-2022

فلسطینی دھڑوں نے الجزائر کے دارالحکومت میں، صدر عبدالمجید تبون کی زیرِسرپرستی "الجزائر اعلامیہ” پر دستخط کیے ہیں۔ "اتحاد برائے ارضِ فلسطین” کانفرنس کا اختتام گزشتہ شام ہوا۔

کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینیوں کے اتحاد میں الجزائر اور صدر تبون کی کوششوں اور کردار کی تعریف کی، خاص طور پر اگلے ماہ کے اوائل میں الجزائر میں ہونے والے عرب سربراہی اجلاس سے قبل اس کانفرنس کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سربراہی اجلاس کا اہم نکتہ بحث  فلسطین ہی ہو گا۔

یاد رہے، صدر تبون نے دسمبر 2021 میں فلسطینی دھڑوں کی میزبانی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ بعد میں الجزائر کی قیادت سے فلسطینی دھڑوں کی نمائندگی کرنے والے وفود ملے، تقسیم کے خاتمے اور قومی اتحاد کی بحالی کے بارے میں پیش رفت ہوئی۔ اسی کے نتیجے میں کامیاب کانفرنس منعقد ہو سکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی