حماس کے ترجمان۔۔۔ جہاد طٰہٰ نے فلسطینی ورثے کے قومی دن کے موقع پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے قابض اسرائیل کی مقدس مقامات ، فلسطینیوں کے ورثے اور قومی شناخت کے خلاف سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا فلسطینی ورثے کی جڑیں پہلے سے زیادہ پھیل رہی ہیں۔ آزادی کی جدوجہد اور مقدس مقامات کے لیے جان لڑا دینا بھی فلسطینیوں کی قومی شناخت بن چکا ہے۔ اس لیے ممکن نہیں ہے کہ کوئی فلسطینیوں کی جدو جہد کے ہوتے ہوئے ان کی شناخت کو تبدیل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔
ترجمان طٰہٰ نے کہا اسرائیل کی بوکھلاہٹ میں کی گئی ایسی ہر چال ناکام بنائی جارہی ہے جو فلسطینیوں کی قومی شناخت مٹانے کے لیے کر رہا ہے۔ ہماری تہذیبی و ثقافتی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں۔ ان کے تحفظ کے لیے جدو جہد کی بھی ایک پوری تاریخ ہے۔ یہ جدوجہد بھی جاری رہے گی اور قومی شناخت کے سارے حوالے بھی قائم دائم رہیں گے۔ جبکہ اسرائیل کی ہر کوشش ناکام ہوتی رہے گی۔