جمعه 15/نوامبر/2024

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر بیت المقدس سیل،کئی مقامات کا رابطہ کٹ گیا

بدھ 5-اکتوبر-2022

قابض اسرائیلیانتظامیہ نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’یوم کپور‘ کی آڑ میں بیت المقدس میںغیراعلانیہ کرفیو لگا کرپورے شہر کا محاصرہ کرلیا ہے۔ شہر کے تمام اہم مقامات پرفوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے راستوں کی بندشکے بعد بعض علاقوں کا شہر سے رابطہ کٹ گیا ہے۔

صہیونی قابضافواج نے منگل کو بیت المقدس شہر اور اس کی شاہراؤں کو بند کر کے یہودیوں کویومکپور کی تعطیل کے بہانے  فلسطینی آبادیوںکو شہر سے الگ تھلگ کردیا۔

مقامی ذرائع کےمطابق سڑکوں کی بندش نے شہر میں القدس کے باشندوں کی نقل و حرکت میں رکاوٹ پیدا کردی ہے اور کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔

ذرائع نے مزیدکہا کہ قابض نے جبل المکبر قصبے کے آس پاس کنکریٹ کیوبز اور سرخ ٹیپیں لگائیں اورمسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں واقع وادی الربابہ محلے کے داخلی راستےبند کردیے۔

قابض فوج نے الشیخجراح محلے اور باب العامود کی طرف جانے والے المصرارہ محلے کا بھی محاصرہ کر لیا۔

اسرائیلی فوج نےشاہراہ عنترہ بن شداد ، بیت حنینا قصبے کی طرف جانے والی الجسر روڈ اور مقبوضہ القدسکو نابلس سے ملانے والی شاہراہ بھی بند کردی گئی۔

بندش کی وجہ سےقلندیہ چوکی پر ٹریفک کا ایک بڑا بحران پیدا ہوگیا اور مقبوضہ بیت المقدس کے شمالمشرق میں راس خمیس گیٹ کی طرف جانے والی سڑکیں بند ہوگئیں۔ فلسطینی شہری کئی گھنٹےٹریفک جام میں پھنسے رہے۔

مختصر لنک:

کاپی